اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی ۔ ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین اختری صاحب نے ۱۴ فروری ۲۰۱۳ کو بحرین کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے شہر قم مسجد اعظم میں منعقدہ ایک حمایتی کانفرنس میں کہا: بحرین کے مظلوموں کا دفاع کرنے والی کمیٹی نے انقلاب بحرین کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے یہ مجلس منعقد کی ہے تاکہ بحرینی عوام کی اس تحریک کو جاری رکھنے میں حوصلہ افزائی کریں اور بارگاہ رب العزت میں ان کے شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا کریں۔انہوں نے کہا: بحرین کے عوام دنیا کے دیگر مظلوموں کی نسبت زیادہ مظلوم ہیں چونکہ دنیا کی کوئی بھی خبر رساں ایجنسی، ٹی وی چینل، یا خبری رسالہ ان کی مظلومیت کی عکاسی نہیں کرتا۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیائے اسلام کی دیگر بزرگ شخصیات بھی بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت نہیں کرتے کہا: ہم نے یہ مجلس اس لیے منعقد کی ہے تاکہ دنیا کے تمام مظلوموں مخصوصا بحرین کے مظلوموں کی حمایت کا اعلان کریں۔جناب اختری صاحب نے کہا: اے ملت بحرین! ہم آپ کے ہر غم و رنج میں شریک ہیں آپ کے لیے دعا کرتے ہیں اور آپ کے درد کو درک کرتے ہیں اور ہم آپ کی فریاد کو ان حکمرانوں کے کانوں میں پہنچاتے ہیں جن کے کان حق کو سننے کے مقابلہ میں بہرے ہیں۔انہوں نے کہا: ہم ظالم اور ستمگر آل خلیفہ کو گوشگزار کرتے ہیں کہ بحرین کے مظلوم عوام اکیلے نہیں ہیں اگر وہ ہم سے مدد کا مطالبہ کریں گے تو ہم جانی مالی ہر طرح کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری نے آخر میں کہا: ہم اس مجلس میں بحرین کے عوام سے اظہار ہمدردی اور آل خلیفہ اور آل سعود کے مظالم سے اظہار نفرت کرتے ہیں۔
14 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391094
عالمی اہلبیت (ع) اسمبلی کے جنرل سیکریٹری نے بحرین کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کی مناسبت سے قم میں منعقدہ پروگرام میں کہا: بحرین کے عوام دیگر ممالک کی نسبت زیادہ مظلوم ہیں چونکہ دنیا کی کوئی بھی خبر رساں ایجنسی اور ٹی وی چینل ان کی مظلومیت کی عکاسی نہیں کرتا۔